-->

Thursday, August 13, 2020

Abdullah Novel.. Free download_Part#1 & 2 in one file



عبداللہ ناول

..عشق مجازی سے عشق حقیقی تک

عبداللہ ناول ساحر میاں کا عشق مجازی سے عشق حقیقی تک کا سفر ہے۔ یہ ناول "ہاشم ندیم" کا ایک شاہکار ہے، ناول کے مرکزی کردار کا اصل نام ساحر ہوتا ہے، سب سے پہلے مصنف نے اپنے مرکزی کردارکو بہت خوبصورت نام دیا ہے۔ ساحر اپنے امیر والدین کی اکلوتی اولاد ہے، مہنگی گاڑیاں اور ہیوی بائیکس ساحر کا شوق ہے۔ ایک دن اتفاقاً ایک لڑکی "زہرا" کا سحر ،جو کسی اور کے سحر میں مبتلا ہوتی ہے، ساحر پہ اثر کر جاتا ہے۔ یہاں سے ساحر سے عبداللہ کے سفر کا آغاز ہوتا ہے۔ 

اس ناول میں سلطان بابا، مولوی خضر اور حاکم بابا بھی اہم کردار ہیں جو ساحر کو عبداللہ بننے میں مدد کرتے ہیں، سلطان بابا کے ساتھ ہی ساحر اپنا ساحر سے عبداللہ کا سفر طے کرتا ہے.

 اس ناول میں ویسے تو بہت سے حقائق پر مبنی عمدہ ڈائیلاگز ہیں لیکن میرا پسندیدہ "دنیا خود ملے تو ملے ورنہ اسے پانا چاہو تو یہ انسان سے بھاگتی ہے " ہے اور پسندیدہ پلاٹ تو بہت ہیں ہر وہ پلاٹ جہاں عبداللہ مولوی حضر یا سلطان بابا سے بات کر 
رہا ہوتا ہے۔ 

عبداللہ ناول ہمیں مذہب کی اہمیت سکھاتا ہے جیسا کہ ناول میں بھی ہے کہ ہمارے لیے مذہب صرف شناختی کارڈ پہ مذہب کہ خانے میں "مسلم" لکھا ہونا ہے۔ 

 ھاشم ندیم اردو ناولسٹ ہونے کے ساتھ پروڈیوسر اور ڈائریکٹر بھی ہیں، آپ نے ٹیلی فلمز اور ڈرامے پروڈیوس کیے ھیں۔ "خدا اور محبت" ناول کی طرح "عبداللہ" ناول بھی عشق و محبت پر مبنی ہے۔



Details:

Novel Name: Abdullah (Part#1)

Writer Name: Hashim Nadeem

Click Below to download..